پاکستان آج جس ملک میں ہم سانس لے رہے ہیں اس آزاد مملکت خداداد پاکستان کو کو آزاد کروانا اتنا آسان نہ تھا آج جس آزادی کے ہم ترانے گا رہے ہیں۔ ذرا اس کے پس منظر کو دیکھیں تو آنکھیں خون کی نمی سے اپنا وجود بھگو لیتی ہیں اور تو اور دل اپنی روانگی کی رفتار سے کچھ کم ہو کر کام کرنے لگتا ہے۔ کہ جس آزادی کا نام لے کر آج ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ کوئی عام ملک نہیں جو دو چار کلو بارود یا درجنوں بندوقوں کی نالیوں سے نکلنے والی گولیوں سے حاصل ہوا ہو۔ اس پیارے وطن عزیز پاکستان کی رگوں میں تقریبا تئیس لاکھ شہیدوں کا وہ پاک خون ہے کہ جس میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اثر موجود ہے۔ وہ 23 لاکھ افراد جنہوں نے اپنی عزت و آبرو آرام و آسائش سب کچھ کی پروا کئے بغیر عالم اسلام کے عظیم لیڈر عشق رسول جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی آواز پر لبیک کہا اور اپنی جائیدادیں مال سب کچھ اس وطن کی خاطر قربان کیا۔ان تئیس لاکھ شہیدوں میں بہت بڑی تعداد ان عورتوں کی تھی جن کی گود میں ابھی دودھ پیتے بچے تھے جو اپنی ماں کی ممتا کے سائے میں میں زندگی کی تلاش کر رہے تھے۔ سینک...