بد نیتی کے ساتھ کیا گیا نکاح باعثِ برکت نہیں ہوتا ایک بہت معزز پڑھی لکھی اور خوشحال فیملی نے اپنی بیٹی کا رشتہ طے کیا اور دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے منگنی کی بجائے نکاح کر ترجیح دی گئی اور رخصتی ایک سال بعد رکھی گئی ۔ چھ ماہ گذرے ہوں گے کہ ایک روز نوشہ میاں کا براہ راست پیغام آیا کہ لڑکی برقع پہنے اور اپنے تمام کزنز سے پردہ کرے ان سے کسی قسم کی دعا سلام بھی نہ رکھے ۔ لڑکی کے والدین نے لڑکے سے دریافت کیا کہ کیا تم اس قابل ہو کہ شادی کے بعد ہماری بیٹی کو شریعت کے مطابق علیحدہ رہائش فراہم کر سکو جہاں کسی غیر محرم کا کوئی گذر نہ ہو سسرال والوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو اور نا ہی ہماری بیٹی پر کسی بھی سسرالی عزیز کی خدمت گذاری اور تابعداری کا بوجھ ہو ۔ لڑکا اس بات کا کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکا وہ تو خود ایک مشترکہ گھر کا مکین تھا جہاں اس کے کئی اور بھائی بھی موجود تھے ۔ نا ہی وہ کوئی اعلا تعلیمیافتہ تھا نئی نئی نوکری لگی تھی جس میں وہ آئندہ کئی سال تک بھی کرائے کا گھر افورڈ نہیں کر سکتا تھا ۔ اس کے والدین نے بات کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی مگر لڑکی کے والدین کی آنکھوں نے بہت دور ...