Skip to main content

Posts

میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٣)

 میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٣) (دلوں کو ہلا دینے والی سچی داستان جس کا فیصلہ قرآن نے کیا) پینو خود غم سے نڈھال تھی ۔امیراں صرف اس کے چچا کی بیٹی ہی نہیں اس کی سہیلی بھی تھی ۔دونوں کی عمروں میں زیادہ فرق نہیں تھا۔امیراں پینو سے سال ڈیڑھ چھوٹی تھی ۔اور گھر بھی پاس ہی تھا ۔دونوں کے گھروں کے بیچ ایک چھوٹی سی دیوار تھی جو یہ آرام سے کود کر ایک دوسرے کے گھر آجاتیں۔۔اور آج صبح سے پینو کو امیراں اپنے ساتھ گھر لے گئی تھی کیونکہ اس کی گڑیا کی شادی تھی اور پینو نے اس کا ہاتھ بٹانا تھا ۔۔۔امیراں نے اپنی ساری سہیلیوں کو بلایا تھا امیراں بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔اس نے سرخ گوٹے والا سوٹ پہنا تھا۔۔۔اس کی گڑیا کا سوٹ بھی سرخ تھا جس پہ اس نے اسی طرح کا گوٹا لگایا تھا اور گڈا بھی اس کا اپنا تھا جس کو اس نے سفید سوٹ اور سر پر لال پگ پہنائی تھی۔پچھلی دفعہ اپنی گڑیا کی شادی پر وہ بہت روئی تھی کیونکہ اس کی گڑیا رخصت ہوگئی تھی اب کی بار اس نے سوچا تھا گڑیا کی شادی بھی ہوگی اور وہ میرے پاس رہ جائے گی ۔۔۔پینو نے سوچا لیکن اسے کیا پتا تھا کہ اس کو ہی اس کی گڑیا سے الگ کر دیا جائے گا۔۔ آج کی رات پینو کے لی...
Recent posts

میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٢)

 میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٢) (دلوں کو ہلا دینے والی کارو کاری کی سچی داستان جس کا فیصلہ قرآن نے کیا) پینو اور اقبال کی محبت کی ابتدا کا تو ان دونوں کو معلوم نہیں کب ہوئی لیکن شادی کے بندھن نے گویا اس محبت کو زباں دے دی تھی یہ وہی پینو تھی جو اس کو دیکھتے ہی شرم سے چھپ جاتی تھی اب اس سے ڈھیروں ساری دل کی باتیں کرتی۔ایک دن دونوں مل کر گھاس کاٹتے کاٹتے تھک کر پگڈندی پر بیٹھ گئے تو پینو نےاپنے دوپٹے سے اقبال کا پسینہ سکھایا۔ اقبال نے اس کی آنکھوں میں جھانکا ۔۔پینو نے شرما کر پوچھا کیا دیکھ رہے ہو ۔۔۔۔تمھاری آنکھوں میں اپنی تصویر دیکھ رہا ہوں اقبال نے درانتی کو زمین پر رکھتے ہوئے بہت پیار سے کہا ۔۔۔پینو جو اب تک پگڈندی پہ لگی گھاس سے کھیل رہی تھی خوب کہکہالگا کے ہنسی اور پھر ہنستی ہی رہی اقبال اس کی ہنسی کی آواز سے خوش تھا لیکن مصنوعی خفگی سے بولا یہ کیا بات ہوئی میں نے جھوٹ کہاکیا؟ ۔۔۔نہیں پینو جھٹ سے بولی اصل میں شادی سے پہلے جب تم میرے خواب میں آتے تھے تو اگلے دن میں نیچے مونہہ کر کہ گھومتی تھی ۔۔۔اقبال نے حیرت سے اسے دیکھ کر کہا مگر کیوں؟ایسا کس لیئے ؟میں ڈرتی تھی کہ کوئی می...

تم مجھے میرے مرحوم بیٹے جیسے لگتے ہو

 ‏۔۔۔تم مجھے میرے مرحوم بیٹے جیسے لگتے ہو ایک بیس بائیس سالہ نوجوان ہائپر سٹار میں داخل ہوا اور کچھ خریداری کر ہی رہا تھا کہ اسے محسوس ہوا کہ ایک خاتون اس کا تعاقب کر رہی ہے، مگر اس نے اسے اپنا شک سمجھتے ہوئے نظر انداز کیا اور خریداری میں مصروف ہوگیا۔‏لیکن وہ عورت مستقل اس کا پیچھا کر رہی تھی۔ اب کی بار اس نوجوان سے رہا نہ گیا۔ وہ یک لخت خاتون کی طرف مڑا اور پوچھا: خیریت ہے محترمہ؟ عورت: بیٹا آپ کی شکل میرے مرحوم بیٹے سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔‏ میں نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو اپنا بیٹا سمجھتے ہوئے آپ کے پیچھے چل پڑی۔ عورت نے یہ کہا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے۔ نوجوان: کوئی بات نہیں امی جی آپ مجھے اپنا بیٹا ہی سمجھیں۔ عورت: بیٹا کیا ایک دفعہ پھر آپ مجھے امی جی کہو گے؟ نوجوان نے پھر بلند آواز سے کہا جی امی جی.... عورت نے سنا اور نوجوان کے دونوں ہاتھ‏ پکڑ کے چومے، اپنی آنکھوں سے لگائے اور روتے ہوئے وہاں سے رخصت ہوگئی۔ نوجوان اس منظر کو دیکھ کر اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے، اور وہ اپنی خریداری پوری کیے بغیر واپس چل دیا۔ ‏کاؤنٹر پر پہنچ...

میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:١)

 میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:١) (دلوں کو ہلا دینے والی ایک سچی داستان۔ جسکا فیصلہ قرآن نے کیا) (دلوں کو ہلا دینے والی ایک سچی داستان۔ جسکا فیصلہ قرآن نے کیا) تعارف: ویسے تو اللہ رب العزت نے اپنی سب مخلوق جوڑے کی صورت میں بنائی ہے جوکہ خصوصیت کے لحاظ سے ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن انسان یعنی عورت اور مرد ایک جیسی مخلوق کیوں نہیں ؟ ہمارے معاشرے کی بے حسی کہئیے یامرد کاتکبر مرد کی بادشاہت اور اسی کو جنم دینے والی غلام ، مرد گناہوں کے سمندر میں ڈبکیاں لگا کر بھی پاک اور عورت نگاہ بھی اٹھائے تو گناہ گار اور ناپاک، مرد اپنی طاقت کی تلوار کو عورت کی کمزور گردن پر تیز کرتا ہے ۔ ویسے تو عورت پر ظلم ،اس کا قتل کوئی نئی بات ہے نہ بڑی اور نہ کچھ لوگوں کی نظر میں بری لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ظلم آخر کب تک؟ اگر تاریخ کو دیکھیں تو عزت کے نام پر ہزاروں سالوں سے عورت کا قتل عام ہورہا ہے اور بہت خوبصورتی سے اس کو شریعت کا نام دیا جاتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ مرد جو کبھی خدا کے سامنے ایک سجدہ نہیں کرتےجنہیں شاید پہلا کلمہ اور اس کا مطلب بھی نہ پتا ہو ۔قرآن کیا کہتا ہے ۔اس میں خدا نے کیا...

بات ایک بہت بھاری رات کی

 بات ایک بہت بھاری رات کی یہ 20 مارچ بروز جمعہ کی دوپہر کی بات ہے کہ ہماری ہی ایک غلطی یا غفلت کی وجہ سے ہمارے ساتھ ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہمارا داہنا گھٹنا شدید متاثر ہؤا اور ہیلتھ انشورنس موجود ہونے کے باوجود ہم اس ڈر سے اسپتال نہیں گئے کہ کہیں کورونا گلے نا پڑ جائے ۔ اگرچہ چلنے پھرنے میں سخت تکلیف تھی فریکچر کا خدشہ موجود تھا مگر ہم کو اسپتال جانے میں زیادہ رسک نظر آ رہا تھا بس چپ کر کے گھر بیٹھنے میں ہی زیادہ عافیت نظر آئی ۔ گھٹنے پر سیلون پاس لگا لیا اور کبھی کبھار اشد ضرورت کی صورت میں آئی پو بروفین لے لینے کی جو عادت تھی اس بار اس سے بھی گئے ۔ کیونکہ طبی ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ موجودہ صورتحال میں اس دوا کا استعمال قطعی ترک کر دیا جائے کیونکہ یہ انسان کے امیون سسٹم کو کمزور کر دیتی ہے ۔ بس پھر نا کوئی دوا نا علاج گزارا کرتے رہے کوئی کام نہیں رکا اپنی لنگڑی ٹانگ کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں شامل رہے ۔ زندگی میں پہلی بار نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھی ، قیام اور رکوع میں زیادہ مسئلہ نہیں تھا گھٹنے کی تکلیف اس میں رکاوٹ نہیں بنی زمین پر ماتھا ٹیک کر سجدہ ک...

Don't Pay The Price Of Being Nice

 Don't Pay The Price Of Being Nice. Have you been naughty or nice with someone or with everyone? well.! then you must be enjoying the rewards of being a nice person. these rewards often include depression, sadness, anxiety, worthlessness, low awareness of one's own need, self-hate, and being the victim of "mean people" these are the heavy rewards for being nice. and energy it took to control such a vital force, these all rewards can easily damage our mental health. remember that In life, you will always have a choice. if you know that helping or being nice with someone will cause you more aggravation then you need to know that you can say no! there will always be people who take advantage of you. unfortunately, if you know who these people are? it may be time to let go of them. These types of peoples and more toxic than poison and leaving them is perfectly ok. because they may use you for their own gain. I'm trying to get out that being nice has its price. so stop...

پاکستان

 پاکستان آج جس ملک میں ہم سانس لے رہے ہیں اس آزاد مملکت خداداد پاکستان کو کو آزاد کروانا اتنا آسان نہ تھا آج جس آزادی کے ہم ترانے گا رہے ہیں۔ ذرا اس کے پس منظر کو دیکھیں تو آنکھیں خون کی نمی سے اپنا وجود بھگو لیتی ہیں اور تو اور دل اپنی روانگی کی رفتار سے کچھ کم ہو کر کام کرنے لگتا ہے۔ کہ جس آزادی کا نام لے کر آج ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ کوئی عام ملک نہیں جو دو چار کلو بارود یا درجنوں بندوقوں کی نالیوں سے نکلنے والی گولیوں سے حاصل ہوا ہو۔ اس پیارے وطن عزیز پاکستان کی رگوں میں تقریبا تئیس لاکھ شہیدوں کا وہ پاک خون ہے کہ جس میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اثر موجود ہے۔ وہ 23 لاکھ افراد جنہوں نے اپنی عزت و آبرو آرام و آسائش سب کچھ کی پروا کئے بغیر عالم اسلام کے عظیم لیڈر عشق رسول جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی آواز پر لبیک کہا اور اپنی جائیدادیں مال سب کچھ اس وطن کی خاطر قربان کیا۔ان تئیس لاکھ شہیدوں میں بہت بڑی تعداد ان عورتوں کی تھی جن کی گود میں ابھی دودھ پیتے بچے تھے جو اپنی ماں کی ممتا کے سائے میں میں زندگی کی تلاش کر رہے تھے۔ سینک...