.میری امیدیں ہمیں دنیا سے امید وفا ہو کس لئے آخر یہ دنیا تو کسی کی بھی شریک غم نہیں ہوتی کل رات کو ٹی وی پر ریئلٹی شو میری نظر سے گزرا جس میں ایک لڑکی جس کا نام مارتھا تھا اس کا دل اس کے بوائے فرینڈ نے نئی گرل فرینڈ بنا کر توڑا۔ یہ جوڑا لزبن کا تھا۔ گذشتہ ہفتے میرا دل بھی ٹوٹا، لیکن اس کی نوعیت مارتھا کے دل ٹوٹنے سے مختلف تھی کیونکہ یہ ٹی وی کے لاکھوں ناظرین کی آنکھوں کے سامنے نہیں ٹوٹا تھا۔ میری امیدوں بھری محبت اچانک ختم ہو گئی تھی۔ میں جس شخص کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی، اپنی راتیں اُس کے نام کر چُکی تھی، اس نے اپنا ارادہ بدل لیا تھا۔ یہ میرے لیے زبردست صدمہ تھا اور مجھے لگتا تھا کہ اب زندگی وہ نہیں رہے گی جو پہلے تھی۔ میں نے اس غم سے نمٹنے کے لیے ایک ترکیب سوچی۔ میں پورٹو، جہاں میری 32 سالہ زندگی کے 17 برس گزرے تھے، چھوڑ کر ایک دیہی علاقے میں منتقل ہو گئی۔ اس کی وجہ یہ تھی مجھے لگتا تھا کہ اگر کبھی میرا اس سے آمنا سامنا ہوا، بس میں، ٹرین میں، کسی شاپنگ مال میں، تو میں برداشت نہیں کر پاؤں گی۔ اگلے 3 ماہ تک میں نے دل بہلانے کی بڑی کوششیں کی، سمندر میں تیراکی، میلوں تک چہل قدمی، پ...