"صنم" محبت تو ہو گئی تھی اب کچھ دِنوں سے وہ خوبصورت اور بعض دفعہ جدید پر موزوں ملبوسات میں نظر آنا شروع ہوگئی تھی۔۔۔۔وہ کیوں ڈاکٹر صاحب کی آواز کا انتظار کرتی تھی۔اصل میںڈاکٹر صاحب ایک خوش شکل نوجوان اور انتہائی پُر خلوص شخصیت کے مالک تھے اور سب سے خوب کہ ابھی تک کنوارے۔۔۔۔۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ ایک دِن ڈاکٹر صاحب آکر کہنے ہی والے ہیں " صنم" ۔۔۔۔۔ بی اے کے امتحان ختم ہو گئے تھے صر ف اُن دِنوں وہ کلینک پر عام سے کپڑے پہن کر جاتی رہی ۔لیکن اب کچھ دِنوں سے وہ خوبصورت اور بعض دفعہ جدید پر موزوں ملبوسات میں نظر آنا شروع ہوگئی تھی۔کچھ زیادہ پھرتیلی بھی۔استقبالیه پر ذمہ داری کے ساتھ کلینک کے اوقات و انتظامات بھی اُسکے ذمہ تھے۔لہذا وہاں پر موجود مریض بھی اُسکے اخلاق سے متاثر ہو ئے بغیر نہ رہتے ۔خاص طور پر اُسکے گول سے خوبصورت معصومانہ چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ شاید بہت سے مریضوں کی تھکن اُتار دیتی ہو۔ڈاکٹر صاحب کی ایک آواز پر وہ ایسے گھوم کر جاتی تھی جیسے وہ دِل کی گہرائیوں سے انتظار کر رہی ہو کہ ڈاکٹر صاحب ایک دفعہ آواز تو دیں۔حالانکہ ڈاکٹر صاحب تو ہر مریض کے بعد اُسکو آواز دے...