میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٣) (دلوں کو ہلا دینے والی سچی داستان جس کا فیصلہ قرآن نے کیا) پینو خود غم سے نڈھال تھی ۔امیراں صرف اس کے چچا کی بیٹی ہی نہیں اس کی سہیلی بھی تھی ۔دونوں کی عمروں میں زیادہ فرق نہیں تھا۔امیراں پینو سے سال ڈیڑھ چھوٹی تھی ۔اور گھر بھی پاس ہی تھا ۔دونوں کے گھروں کے بیچ ایک چھوٹی سی دیوار تھی جو یہ آرام سے کود کر ایک دوسرے کے گھر آجاتیں۔۔اور آج صبح سے پینو کو امیراں اپنے ساتھ گھر لے گئی تھی کیونکہ اس کی گڑیا کی شادی تھی اور پینو نے اس کا ہاتھ بٹانا تھا ۔۔۔امیراں نے اپنی ساری سہیلیوں کو بلایا تھا امیراں بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔اس نے سرخ گوٹے والا سوٹ پہنا تھا۔۔۔اس کی گڑیا کا سوٹ بھی سرخ تھا جس پہ اس نے اسی طرح کا گوٹا لگایا تھا اور گڈا بھی اس کا اپنا تھا جس کو اس نے سفید سوٹ اور سر پر لال پگ پہنائی تھی۔پچھلی دفعہ اپنی گڑیا کی شادی پر وہ بہت روئی تھی کیونکہ اس کی گڑیا رخصت ہوگئی تھی اب کی بار اس نے سوچا تھا گڑیا کی شادی بھی ہوگی اور وہ میرے پاس رہ جائے گی ۔۔۔پینو نے سوچا لیکن اسے کیا پتا تھا کہ اس کو ہی اس کی گڑیا سے الگ کر دیا جائے گا۔۔ آج کی رات پینو کے لی...