Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2020

میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٣)

 میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٣) (دلوں کو ہلا دینے والی سچی داستان جس کا فیصلہ قرآن نے کیا) پینو خود غم سے نڈھال تھی ۔امیراں صرف اس کے چچا کی بیٹی ہی نہیں اس کی سہیلی بھی تھی ۔دونوں کی عمروں میں زیادہ فرق نہیں تھا۔امیراں پینو سے سال ڈیڑھ چھوٹی تھی ۔اور گھر بھی پاس ہی تھا ۔دونوں کے گھروں کے بیچ ایک چھوٹی سی دیوار تھی جو یہ آرام سے کود کر ایک دوسرے کے گھر آجاتیں۔۔اور آج صبح سے پینو کو امیراں اپنے ساتھ گھر لے گئی تھی کیونکہ اس کی گڑیا کی شادی تھی اور پینو نے اس کا ہاتھ بٹانا تھا ۔۔۔امیراں نے اپنی ساری سہیلیوں کو بلایا تھا امیراں بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔اس نے سرخ گوٹے والا سوٹ پہنا تھا۔۔۔اس کی گڑیا کا سوٹ بھی سرخ تھا جس پہ اس نے اسی طرح کا گوٹا لگایا تھا اور گڈا بھی اس کا اپنا تھا جس کو اس نے سفید سوٹ اور سر پر لال پگ پہنائی تھی۔پچھلی دفعہ اپنی گڑیا کی شادی پر وہ بہت روئی تھی کیونکہ اس کی گڑیا رخصت ہوگئی تھی اب کی بار اس نے سوچا تھا گڑیا کی شادی بھی ہوگی اور وہ میرے پاس رہ جائے گی ۔۔۔پینو نے سوچا لیکن اسے کیا پتا تھا کہ اس کو ہی اس کی گڑیا سے الگ کر دیا جائے گا۔۔ آج کی رات پینو کے لی...

میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٢)

 میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:٢) (دلوں کو ہلا دینے والی کارو کاری کی سچی داستان جس کا فیصلہ قرآن نے کیا) پینو اور اقبال کی محبت کی ابتدا کا تو ان دونوں کو معلوم نہیں کب ہوئی لیکن شادی کے بندھن نے گویا اس محبت کو زباں دے دی تھی یہ وہی پینو تھی جو اس کو دیکھتے ہی شرم سے چھپ جاتی تھی اب اس سے ڈھیروں ساری دل کی باتیں کرتی۔ایک دن دونوں مل کر گھاس کاٹتے کاٹتے تھک کر پگڈندی پر بیٹھ گئے تو پینو نےاپنے دوپٹے سے اقبال کا پسینہ سکھایا۔ اقبال نے اس کی آنکھوں میں جھانکا ۔۔پینو نے شرما کر پوچھا کیا دیکھ رہے ہو ۔۔۔۔تمھاری آنکھوں میں اپنی تصویر دیکھ رہا ہوں اقبال نے درانتی کو زمین پر رکھتے ہوئے بہت پیار سے کہا ۔۔۔پینو جو اب تک پگڈندی پہ لگی گھاس سے کھیل رہی تھی خوب کہکہالگا کے ہنسی اور پھر ہنستی ہی رہی اقبال اس کی ہنسی کی آواز سے خوش تھا لیکن مصنوعی خفگی سے بولا یہ کیا بات ہوئی میں نے جھوٹ کہاکیا؟ ۔۔۔نہیں پینو جھٹ سے بولی اصل میں شادی سے پہلے جب تم میرے خواب میں آتے تھے تو اگلے دن میں نیچے مونہہ کر کہ گھومتی تھی ۔۔۔اقبال نے حیرت سے اسے دیکھ کر کہا مگر کیوں؟ایسا کس لیئے ؟میں ڈرتی تھی کہ کوئی می...

تم مجھے میرے مرحوم بیٹے جیسے لگتے ہو

 ‏۔۔۔تم مجھے میرے مرحوم بیٹے جیسے لگتے ہو ایک بیس بائیس سالہ نوجوان ہائپر سٹار میں داخل ہوا اور کچھ خریداری کر ہی رہا تھا کہ اسے محسوس ہوا کہ ایک خاتون اس کا تعاقب کر رہی ہے، مگر اس نے اسے اپنا شک سمجھتے ہوئے نظر انداز کیا اور خریداری میں مصروف ہوگیا۔‏لیکن وہ عورت مستقل اس کا پیچھا کر رہی تھی۔ اب کی بار اس نوجوان سے رہا نہ گیا۔ وہ یک لخت خاتون کی طرف مڑا اور پوچھا: خیریت ہے محترمہ؟ عورت: بیٹا آپ کی شکل میرے مرحوم بیٹے سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔‏ میں نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو اپنا بیٹا سمجھتے ہوئے آپ کے پیچھے چل پڑی۔ عورت نے یہ کہا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے۔ نوجوان: کوئی بات نہیں امی جی آپ مجھے اپنا بیٹا ہی سمجھیں۔ عورت: بیٹا کیا ایک دفعہ پھر آپ مجھے امی جی کہو گے؟ نوجوان نے پھر بلند آواز سے کہا جی امی جی.... عورت نے سنا اور نوجوان کے دونوں ہاتھ‏ پکڑ کے چومے، اپنی آنکھوں سے لگائے اور روتے ہوئے وہاں سے رخصت ہوگئی۔ نوجوان اس منظر کو دیکھ کر اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے، اور وہ اپنی خریداری پوری کیے بغیر واپس چل دیا۔ ‏کاؤنٹر پر پہنچ...

میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:١)

 میرا فیصلہ قرآن کرے گا (قسط:١) (دلوں کو ہلا دینے والی ایک سچی داستان۔ جسکا فیصلہ قرآن نے کیا) (دلوں کو ہلا دینے والی ایک سچی داستان۔ جسکا فیصلہ قرآن نے کیا) تعارف: ویسے تو اللہ رب العزت نے اپنی سب مخلوق جوڑے کی صورت میں بنائی ہے جوکہ خصوصیت کے لحاظ سے ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن انسان یعنی عورت اور مرد ایک جیسی مخلوق کیوں نہیں ؟ ہمارے معاشرے کی بے حسی کہئیے یامرد کاتکبر مرد کی بادشاہت اور اسی کو جنم دینے والی غلام ، مرد گناہوں کے سمندر میں ڈبکیاں لگا کر بھی پاک اور عورت نگاہ بھی اٹھائے تو گناہ گار اور ناپاک، مرد اپنی طاقت کی تلوار کو عورت کی کمزور گردن پر تیز کرتا ہے ۔ ویسے تو عورت پر ظلم ،اس کا قتل کوئی نئی بات ہے نہ بڑی اور نہ کچھ لوگوں کی نظر میں بری لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ظلم آخر کب تک؟ اگر تاریخ کو دیکھیں تو عزت کے نام پر ہزاروں سالوں سے عورت کا قتل عام ہورہا ہے اور بہت خوبصورتی سے اس کو شریعت کا نام دیا جاتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ مرد جو کبھی خدا کے سامنے ایک سجدہ نہیں کرتےجنہیں شاید پہلا کلمہ اور اس کا مطلب بھی نہ پتا ہو ۔قرآن کیا کہتا ہے ۔اس میں خدا نے کیا...

بات ایک بہت بھاری رات کی

 بات ایک بہت بھاری رات کی یہ 20 مارچ بروز جمعہ کی دوپہر کی بات ہے کہ ہماری ہی ایک غلطی یا غفلت کی وجہ سے ہمارے ساتھ ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہمارا داہنا گھٹنا شدید متاثر ہؤا اور ہیلتھ انشورنس موجود ہونے کے باوجود ہم اس ڈر سے اسپتال نہیں گئے کہ کہیں کورونا گلے نا پڑ جائے ۔ اگرچہ چلنے پھرنے میں سخت تکلیف تھی فریکچر کا خدشہ موجود تھا مگر ہم کو اسپتال جانے میں زیادہ رسک نظر آ رہا تھا بس چپ کر کے گھر بیٹھنے میں ہی زیادہ عافیت نظر آئی ۔ گھٹنے پر سیلون پاس لگا لیا اور کبھی کبھار اشد ضرورت کی صورت میں آئی پو بروفین لے لینے کی جو عادت تھی اس بار اس سے بھی گئے ۔ کیونکہ طبی ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ موجودہ صورتحال میں اس دوا کا استعمال قطعی ترک کر دیا جائے کیونکہ یہ انسان کے امیون سسٹم کو کمزور کر دیتی ہے ۔ بس پھر نا کوئی دوا نا علاج گزارا کرتے رہے کوئی کام نہیں رکا اپنی لنگڑی ٹانگ کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں شامل رہے ۔ زندگی میں پہلی بار نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھی ، قیام اور رکوع میں زیادہ مسئلہ نہیں تھا گھٹنے کی تکلیف اس میں رکاوٹ نہیں بنی زمین پر ماتھا ٹیک کر سجدہ ک...

Don't Pay The Price Of Being Nice

 Don't Pay The Price Of Being Nice. Have you been naughty or nice with someone or with everyone? well.! then you must be enjoying the rewards of being a nice person. these rewards often include depression, sadness, anxiety, worthlessness, low awareness of one's own need, self-hate, and being the victim of "mean people" these are the heavy rewards for being nice. and energy it took to control such a vital force, these all rewards can easily damage our mental health. remember that In life, you will always have a choice. if you know that helping or being nice with someone will cause you more aggravation then you need to know that you can say no! there will always be people who take advantage of you. unfortunately, if you know who these people are? it may be time to let go of them. These types of peoples and more toxic than poison and leaving them is perfectly ok. because they may use you for their own gain. I'm trying to get out that being nice has its price. so stop...

پاکستان

 پاکستان آج جس ملک میں ہم سانس لے رہے ہیں اس آزاد مملکت خداداد پاکستان کو کو آزاد کروانا اتنا آسان نہ تھا آج جس آزادی کے ہم ترانے گا رہے ہیں۔ ذرا اس کے پس منظر کو دیکھیں تو آنکھیں خون کی نمی سے اپنا وجود بھگو لیتی ہیں اور تو اور دل اپنی روانگی کی رفتار سے کچھ کم ہو کر کام کرنے لگتا ہے۔ کہ جس آزادی کا نام لے کر آج ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ کوئی عام ملک نہیں جو دو چار کلو بارود یا درجنوں بندوقوں کی نالیوں سے نکلنے والی گولیوں سے حاصل ہوا ہو۔ اس پیارے وطن عزیز پاکستان کی رگوں میں تقریبا تئیس لاکھ شہیدوں کا وہ پاک خون ہے کہ جس میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اثر موجود ہے۔ وہ 23 لاکھ افراد جنہوں نے اپنی عزت و آبرو آرام و آسائش سب کچھ کی پروا کئے بغیر عالم اسلام کے عظیم لیڈر عشق رسول جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی آواز پر لبیک کہا اور اپنی جائیدادیں مال سب کچھ اس وطن کی خاطر قربان کیا۔ان تئیس لاکھ شہیدوں میں بہت بڑی تعداد ان عورتوں کی تھی جن کی گود میں ابھی دودھ پیتے بچے تھے جو اپنی ماں کی ممتا کے سائے میں میں زندگی کی تلاش کر رہے تھے۔ سینک...

سو لفظوں کی کہانی

 سو لفظوں کی کہانی زندگی سے موت تک سڑک کے کنارے بھیڑ لگی تھی جھانک کے دیکھا تو اک لاش پڑی تھی میلےکُچیلے کپڑے ناخن بال گندے اور بڑھے ہوئے اچانک کوئی بولاارے یہ تو پُھرتیلے جسم کا مالک بانکا سجیلا نوجوان تھا بینک میں اعلی عہدے پر فائز ماں باپ کا لاڈلا بہن بھائیوں کا چہیتا کڑیل جوان سب کی مدد کرنے میں پیش پیش جانے کیسے ایک دوست کی باتوں میں آگیا تھا چرس ہیروئن میں سکون ڈھونڈنے لگا تھا جاب گئی جمع پونجی ختم ہوئ آہستہ آہستہ گھر کی چیزیں چوری ہونے لگی کوشش بہت کی گھروالوں نے پر نشے نے اسے نگل لیا۔۔۔

Zindagi Khoobsurat Tofa

 Zindagi Khoobsurat Tofa. Assalamoalikum! Zindagi Kitni Muhtasir Si Hai Na Jis Mein Itne Itne Khoobsurat Lamhat Hoty Hain Jin Mein Ager Insan Khoo Jaye To Shyed Hi Wo Iski Khoosurati Ko Smj Paye Ga Warna Kehne Ko To Zindagi Ek Sada Sa Lafz Hai ..... DOSTO Zindagi Jo Hai Na Wo KHUDA Ki Nemat Hai Hum Sbky Lye Jisy Kuch Loge Na Smj Ky Zaya Kar Daity Or Jo Samaj Jata Wo Smj Lain Is Duniya Mein Hi Jannat Paa Leta.... Kbhi Kbhi Insan Bohat Pareshan Hota Hai Or Wo Pareshaniyo Mein Itna Khoo Jata Ky Wo Apny Hi Hatho Se Apni Zindagi Ko Barbad Kr Deta Magar Haqeeqat To Ye Hai Ky Zindagi Ka Asal Mtlb Hi Hai Dusaro Ki Khushi Mein Khush Hona Unka Sth Dena Or Sbse Barh Ky Apni Khushi Ko B Smjhna Or Us Haal Mein Khush Rehna Jis Mein Ap Khud Ko Pursakoon Mehsus Krty ......☘ Insan Kbhi Akela Kisi Darhat Ky Neechy Baith Ky Ager Gore Se Soachy Or Daikhy Na Ky Khuda Ny Humein Kitna Kuch Nawaza Hai To Yakeen Kro Insan Kbhi B Nashukari Na Kry Or Wo Uthtey Baithtey Sirf Or Sirf ALLAH Ka Shukar Ada Kry Us...

خوشی کا راز

 خوشی کا راز شام کا وقت تھا - میں دفتر سے چھٹی کے بعد بوھری بازار سے ہوتا ہوا صدر آیا - جو کراچی کا کاروباری مرکز ہے - اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ یہاں مل جاتی ہے - آج کل صبح اور شام یعنی دفتری اوقات میں بس اور منی بس میں کافی رش ہوتا ہے - اس لیے مجھے کسی ایسے رکشے کی تلاش تھی - جو کورنگی جانے والا ہو - ایسے رکشے صبح اور شام کے اوقات میں مل جاتے ہیں - جو ٦٠ یا ٧٠ روپے میں ٥ سواریاں بیٹھا کر کم وقت میں کورنگی پہنچا دیتے ہیں - مگر ایک مسلہ یہ ہوتا ہے کہ سفر کے دوران اگر ٹریفک پولیس والے کسی وجہ سے چالان کر دیں - تو غریب رکشہ ڈرائیور کافی مشکل میں آ جاتے ہیں - ایسا ہی اتفاق سے اس دن بھی ہوا - ٹریفک پولیس والے نے رکشہ ڈرائیور کا ٢٠٠ روپے کا چالان کر دیا- اب آپ اندازہ لگائیں کے ٥ مسافروں کا کل کرایہ ٦٠ روپے فی مسافر کے حساب سے ٣٠٠ روپے ہوا - جب کہ اس سے پہلے غریب رکشہ ڈرائیور ایڈوانس میں ٢٠٠ روپے کا چالان ادا کر چکا - اب وہ گھر کیا لے کر جائے گا ؟ جہاں اس کے بیوی بچے اس کے منتظر ہونگے - آج کل پیٹرول اور سی این جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں - اور دوسری چیزیں بھی مہنگی ہیں – میں ...

جب ایک بہو نے جنت کمائی

 جب ایک بہو نے جنت کمائی اب سے کافی عرصہ پہلے ہم جس محلے میں رہتے تھے وہاں ایک انڈین ہندو فیملی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے کبھی کبھار راہ چلتے سامنا ہو جاتا تھا چلتے چلتے ہی تھوڑی بہت بات چیت بھی ہو جایا کرتی تھی ۔ ان کا شوہر مقامی مندر میں منتظم تھا بوجوہ وہ بہت معمولی سا ہی لکھ پڑھ پائی تھیں اور بات بھی اپنے ایک خاص انداز سے کرتی تھیں ۔ ایک مرتبہ بتانے لگیں رات کو میری نند کا ( ایک دوسری اسٹیٹ سے ) فون آیا تھا کہہ رہی تھی اماں کو ( یعنی اِن کی ساس کو ) لے کر جاؤ کچھ دن تم بھی اپنے پاس رکھو ۔ میں نے اس کو بولا ہم تو گاڑی چلاتا نہیں ہوں اور تیری بھائی تو دن رات مندر میں مصروف رہتی ہے اماں آئے گا تو بولے گا مجھے اسٹور لے کر چلو شاپنگ کراؤ گھماؤ پھراؤ مجھے پارک لے کر جاؤ ، بچہ لوگ بھی اپنی پڑھائی میں مصروف رہتا ہے پھر یہ سب کیسے ہوئے گا؟ ابھی اماں کو تم ہی اپنے پاس رکھو ۔ نند بولتی کہ ایسا نہیں ہو سکتا اماں کو تو تم لوگ کو اپنے پاس لے جانا ہی پڑے گا ۔ ‎پھر وہ لوگ وہاں سے کہیں اور چلے گئے بعد میں ایکبار ان کا بچہ کسی کام سے ہماری طرف آیا تو بتایا کہ دادی ہمارے ساتھ رہنے کے لیے آ ...

Four Men one Story

 Four Men one Story. Once upon time there was a king lived in Orlando. His name was Oslo. He was very intelligent and brave. His Prime Minister was also wise man. The king was very generosity and caring about his people who lived in his kingdom. His kingdom was very wide and it had a strong army. There were four men lived in his palace who was belonged into different professions. Mr. Admn was a tailor and Mr. George was a Painter. As similar others named were Mr. Johnson a goldsmith and Mr. Ibrahim was a pious man and his habit to prayer. The king was ordered that all men (i.e. four) to perform their duties in four parts of the night. There were not changed their duties except night. And one night Mr. George who was a painter were thought a sketch and he collected soil with moisture to made a women portrait. When his time near to end he made a nice sketch of women idle. And when Mr. Tailor came to the room of painter he saw a women sketch. He thought that something was missing. He ...

Success story of Naseeb Ullah, a young entrepreneur

 Success story of Naseeb Ullah, a young entrepreneur. Turning into a wealthy person appears to be an unprecedented objective, however tragically, it's just a fantasy for the greater a part of us. The thing is, an enormous number didn't begin accordingly. Some had financial and instructive interest that leads them towards successful businessmen. One of the success story is that of the man who after six years of struggle has become a very prosperous businessman of istan. I am talking about Naseeb Ullah , who was born on July 3, 1999, and later moved to Karachi. Naseeb is running NT media page which is a web-based program in which he uploads many kinds of video recordings like short stories video, food-related video, fashion related video, and pranks videos. Individuals can purchase these videos with a permit. It is a major stage for guests or visitors as this page has 1 million plus traffic on daily bases. People can buy their desired videos from this page and use it on any other...

پیار کی دھن۔آخری حصہ

 پیار کی دھن۔آخری حصہ پری پورے راستے الماس کے بارے میں سوچتی رہی کہ کیسے کوئی انسان کسی سے اتنے کم وقت میں محبت کر سکتا ہے کیا کسی کوو چاہنے کے لیے صرف لمحے کافی ہوتے ہیں...؟ اور پھر اسے الماس کا اداس چہرہ بھی یاد آ گیا جب وہ اسے جاتے ہوئے دیکھ رہا تھا وہ بھی اداس ہو گئ شام پانچ بجے کے قریب پری گھر پہنچی اس کے بابا اس کا انتظار کر رہے تھے انھیں دیکھتے ہی پری ان سے لپٹ گئ وہ ان کی بہت لاڈلی تھی رات کا کھانا کھا کر پری اپنے کمرے میں چلی گئ اس نے بیگ سے وہ پرچی نکالی جس میں الماس کا نمبر لکھا تھا وہ کافی دیر نمبر کو دیکھتی رہی اس نے الماس کر نمبر پر اپنے ابو کا نمبر اور اپنے گھر کا پتا بھیجا اور ساتھ اپنا نام لکھ لیا پھر وہ الماس کے جواب کا انتظار کرنے لگی آدھے گھنٹے بعد پری کے موبائل پر میسج آیا اس نے دیکھا الماس کا ہی میسج تھا اس نے لکھا تھا میں کل ہی اپنی خالہ کو لے کر لاہور آؤں گا پری نے یہ میسج آٹھ سے دس بار پڑھا مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا الماس نے بھی دوبارہ میسج نہ کیا پری کو بھی الماس اچھا لگنے لگا تھا شاہد پہلے دن سے ہی مگر وہ اس بات سے انجان تھی اسے پوری رات نیند نہ آئی وہ ش...

پیار کی دھن۔حصہ اول

 پیار کی دھن۔حصہ اول مری کے پہاڑ اسے ہمیشہ سے پسند تھے وہ ان پہاڑوں میں کھو جانا چاہتی تھی...آج وہ کالج کے ٹرپ کے ساتھ مری آہی تھی...ایک بار بچپن میں وہ اپنے بابا کے ساتھ مری گئ تھی اور آج وہ کئ سالوں بعد مری آہی..مری کی ٹھنڈی ہواہیں روح تک کو تسکین دیتی ہیں...اس نے جان بوجھ کر اپنا کوٹ اتار دیا تاکہ وہ ان ہواؤں کو اندر تک محسوس کر لے اور انھیں اپنے اندر جذب کر لے...اس کے سفید گال ٹھنڈ کی وجہ سے اب گلابی ہو چکے تھے...اتنی ٹھنڈ ہونے کے باوجود اس نے آیس کریم کھاہی...چلتے چلتے وہ باقی لڑکیوں سے کافی دور ہو گئ...شاہد اسے ایک بہت خوبصورت جگہ مل گئ تھی...وہ وہاں پہنچنے تک کافی تھک بھی چکی تھی.اس کی ناک اور گال لال گلاب کی مانند ہو گئے تھے..وہ ایک پتھر پر بیٹھ گئ...سامنے کی پہاڑی بہت خوبصورت دکھاہی دے رہی تھی...اور وہاں سے پرندوں کی خوبصورت آوازیں بھی آرہی تھی...اچانک اس کے کانوں میں ایک دھن کی آواز آہی...کوہی گِٹار بجا رہا تھا...لیکن کہاں؟ اس نے ادھر ادھر دیکھا مگر کوہی نظر نہ آیا... وہ دھن اسے اپنی طرف کھینچ رہی تھی..دھن کی آواز سنتے سنتے وہ اور نیچے چلی گئ...دھن میں ایسی مٹھاس اور کشش ...

"صنم" محبت تو ہو گئی تھی

"صنم" محبت تو ہو گئی تھی اب کچھ دِنوں سے وہ خوبصورت اور بعض دفعہ جدید پر موزوں ملبوسات میں نظر آنا شروع ہوگئی تھی۔۔۔۔وہ کیوں ڈاکٹر صاحب کی آواز کا انتظار کرتی تھی۔اصل میںڈاکٹر صاحب ایک خوش شکل نوجوان اور انتہائی پُر خلوص شخصیت کے مالک تھے اور سب سے خوب کہ ابھی تک کنوارے۔۔۔۔۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ ایک دِن ڈاکٹر صاحب آکر کہنے ہی والے ہیں " صنم" ۔۔۔۔۔ بی اے کے امتحان ختم ہو گئے تھے صر ف اُن دِنوں وہ کلینک پر عام سے کپڑے پہن کر جاتی رہی ۔لیکن اب کچھ دِنوں سے وہ خوبصورت اور بعض دفعہ جدید پر موزوں ملبوسات میں نظر آنا شروع ہوگئی تھی۔کچھ زیادہ پھرتیلی بھی۔استقبالیه پر ذمہ داری کے ساتھ کلینک کے اوقات و انتظامات بھی اُسکے ذمہ تھے۔لہذا وہاں پر موجود مریض بھی اُسکے اخلاق سے متاثر ہو ئے بغیر نہ رہتے ۔خاص طور پر اُسکے گول سے خوبصورت معصومانہ چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ شاید بہت سے مریضوں کی تھکن اُتار دیتی ہو۔ڈاکٹر صاحب کی ایک آواز پر وہ ایسے گھوم کر جاتی تھی جیسے وہ دِل کی گہرائیوں سے انتظار کر رہی ہو کہ ڈاکٹر صاحب ایک دفعہ آواز تو دیں۔حالانکہ ڈاکٹر صاحب تو ہر مریض کے بعد اُسکو آواز دے...

میری امیدیں

 .میری امیدیں ہمیں دنیا سے امید وفا ہو کس لئے آخر یہ دنیا تو کسی کی بھی شریک غم نہیں ہوتی کل رات کو ٹی وی پر ریئلٹی شو میری نظر سے گزرا جس میں ایک لڑکی جس کا نام مارتھا تھا اس کا دل اس کے بوائے فرینڈ نے نئی گرل فرینڈ بنا کر توڑا۔ یہ جوڑا لزبن کا تھا۔ گذشتہ ہفتے میرا دل بھی ٹوٹا، لیکن اس کی نوعیت مارتھا کے دل ٹوٹنے سے مختلف تھی کیونکہ یہ ٹی وی کے لاکھوں ناظرین کی آنکھوں کے سامنے نہیں ٹوٹا تھا۔ میری امیدوں بھری محبت اچانک ختم ہو گئی تھی۔ میں جس شخص کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی، اپنی راتیں اُس کے نام کر چُکی تھی، اس نے اپنا ارادہ بدل لیا تھا۔ یہ میرے لیے زبردست صدمہ تھا اور مجھے لگتا تھا کہ اب زندگی وہ نہیں رہے گی جو پہلے تھی۔ میں نے اس غم سے نمٹنے کے لیے ایک ترکیب سوچی۔ میں پورٹو، جہاں میری 32 سالہ زندگی کے 17 برس گزرے تھے، چھوڑ کر ایک دیہی علاقے میں منتقل ہو گئی۔ اس کی وجہ یہ تھی مجھے لگتا تھا کہ اگر کبھی میرا اس سے آمنا سامنا ہوا، بس میں، ٹرین میں، کسی شاپنگ مال میں، تو میں برداشت نہیں کر پاؤں گی۔ اگلے 3 ماہ تک میں نے دل بہلانے کی بڑی کوششیں کی، سمندر میں تیراکی، میلوں تک چہل قدمی، پ...

دیار مغرب میں جا بسنے کا جنون

 دیار مغرب میں جا بسنے کا جنون ہمارے ایک کافی دور پرے کے رشتہ داروں میں سے ایک شخص ویزٹ ویزے پر امریکہ آیا اور اس کی میعاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم ہو گیا ۔ دوران قیام ہی ایک دیسی لیگل فیملی سے مراسم استوار ہو گئے تھے ۔ ان کی ایک لڑکی اس کے دل کو بھا گئی اس سے شادی کا موڈ بن گیا اور اپنی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ۔ پھر اپنے غیر قانونی قیام کو جائز بھی کرنا تھا ۔ لڑکی خود اور اس کے گھر والے اس شخص کا تمام پس منظر جاننے کے باوجود اس شادی پر راضی ہو گئے بس صرف ایک شرط رکھی کہ پہلے والی بیوی کو طلاق دینی ہو گی ۔ اور موصوف نے طلاق کے پیپر تیار کر کے اسے بھجوا دیئے اور فون پر بیوی سے کہا کہ یہ میں تمہیں سچ مچ طلاق نہیں دے رہا ہوں دل سے نہیں دے رہا ہوں یہ صرف ایک کاغذی کارروائی ہے تم آج بھی میری بیوی ہو ۔ وہ ایک خوشحال گھرانے سے تعلق رکھنے والی پڑھی لکھی خوبصورت لڑکی دو بچوں کی ماں رو رو کر پاگل ہو گئی ۔ ساس نے اس سے کہا میرے بیٹے نے کوئی تم کو طلاق نہیں دی ہے بس کسی مجبوری کی وجہ سے ایسا کیا ہے ۔ تم اب بھی میری بہو ہو اور اسی طرح میرے ساتھ میرے گھر میں رہو گی اور راج کرو گی...

The Mysterious Woman

 The Mysterious Woman. As I crossed to the other side of the road, so did the woman in her early forties who was coming towards me.The move of the woman surprised me.I, in my teenage years, was a shy young man. It was not the first time that I noticed her anomalous actions. Besides experiencing anonymous feeling, I was unable to avoid her as I had the responsibility to pick up my younger sister from the school. I often found the mysteroius woman on my way. She would also take care of her daughter who happened to be my sister's classmate. As time passed by, the woman became so obsessed with me that once she managed to watch me, sitting quietly in her car, while I was returning from mosque. Her motives remained unclear to me for many days. Thoughts of her bothered me as if she was a puzzle. One day at home I found my younger sister talking to the mother," She(the mysterious woman) watches the bro because he strongly resembles her only son. Someone murdered him when he was away f...

بد نیتی کے ساتھ کیا گیا نکاح باعثِ برکت نہیں ہوتا

 بد نیتی کے ساتھ کیا گیا نکاح باعثِ برکت نہیں ہوتا ایک بہت معزز پڑھی لکھی اور خوشحال فیملی نے اپنی بیٹی کا رشتہ طے کیا اور دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے منگنی کی بجائے نکاح کر ترجیح دی گئی اور رخصتی ایک سال بعد رکھی گئی ۔ چھ ماہ گذرے ہوں گے کہ ایک روز نوشہ میاں کا براہ راست پیغام آیا کہ لڑکی برقع پہنے اور اپنے تمام کزنز سے پردہ کرے ان سے کسی قسم کی دعا سلام بھی نہ رکھے ۔ لڑکی کے والدین نے لڑکے سے دریافت کیا کہ کیا تم اس قابل ہو کہ شادی کے بعد ہماری بیٹی کو شریعت کے مطابق علیحدہ رہائش فراہم کر سکو جہاں کسی غیر محرم کا کوئی گذر نہ ہو سسرال والوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو اور نا ہی ہماری بیٹی پر کسی بھی سسرالی عزیز کی خدمت گذاری اور تابعداری کا بوجھ ہو ۔ لڑکا اس بات کا کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکا وہ تو خود ایک مشترکہ گھر کا مکین تھا جہاں اس کے کئی اور بھائی بھی موجود تھے ۔ نا ہی وہ کوئی اعلا تعلیمیافتہ تھا نئی نئی نوکری لگی تھی جس میں وہ آئندہ کئی سال تک بھی کرائے کا گھر افورڈ نہیں کر سکتا تھا ۔ اس کے والدین نے بات کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی مگر لڑکی کے والدین کی آنکھوں نے بہت دور ...