پیار کی دھن۔آخری حصہ پری پورے راستے الماس کے بارے میں سوچتی رہی کہ کیسے کوئی انسان کسی سے اتنے کم وقت میں محبت کر سکتا ہے کیا کسی کوو چاہنے کے لیے صرف لمحے کافی ہوتے ہیں...؟ اور پھر اسے الماس کا اداس چہرہ بھی یاد آ گیا جب وہ اسے جاتے ہوئے دیکھ رہا تھا وہ بھی اداس ہو گئ شام پانچ بجے کے قریب پری گھر پہنچی اس کے بابا اس کا انتظار کر رہے تھے انھیں دیکھتے ہی پری ان سے لپٹ گئ وہ ان کی بہت لاڈلی تھی رات کا کھانا کھا کر پری اپنے کمرے میں چلی گئ اس نے بیگ سے وہ پرچی نکالی جس میں الماس کا نمبر لکھا تھا وہ کافی دیر نمبر کو دیکھتی رہی اس نے الماس کر نمبر پر اپنے ابو کا نمبر اور اپنے گھر کا پتا بھیجا اور ساتھ اپنا نام لکھ لیا پھر وہ الماس کے جواب کا انتظار کرنے لگی آدھے گھنٹے بعد پری کے موبائل پر میسج آیا اس نے دیکھا الماس کا ہی میسج تھا اس نے لکھا تھا میں کل ہی اپنی خالہ کو لے کر لاہور آؤں گا پری نے یہ میسج آٹھ سے دس بار پڑھا مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا الماس نے بھی دوبارہ میسج نہ کیا پری کو بھی الماس اچھا لگنے لگا تھا شاہد پہلے دن سے ہی مگر وہ اس بات سے انجان تھی اسے پوری رات نیند نہ آئی وہ ش...